بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات کی
403سیٹوں پر آئندہ 11فروری کو شروع ہونے والے الیکشن کےلئے اپنے
100امیدواروں کے نام کی فہرست کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی یہاں جاری امیدواروں کی اس فہرست میں سہارن پور ضلع کے بیہٹ
اسمبلی علاقے سے محمد اقبال،نکڑ سے نوین ،سہارن پور شہر سے مکیش دکشت،سہارن
پور دیہی سے(محفوظ) جگپال سنگھ،دیوبند سے ماجد علی،رام پور سے منی ہارن
(محفوظ) رویندر کمار مولہو،گنگوہ علاقے سے محمد اسلام
کے ناموں کا اعلان
کیا ہے۔ مظفر نگر ضلع کے بڑھانا سیت سے محترمہ سیدہ بیگم ،چرتھاول سے نور سلیم
رانا،پرقاضی سے (محفوظ) انل کمار،مظفر نگر شہر سے راکیش کمار شرما،کھتولی
سے شیوان سنگھ سینی،میراپور سے نوازش عالم خان کو میرٹھ ضلع کے سیوال خاص
اسمبلی سیٹ سے ندیم احمد،درھنا سے حافظ محمد عمران،ہستنا پور سے(محفوظ)
یوگیش ورما،کٹھور سے گجراج سنگھ،میرٹھ کینٹ سے ستیندر سولنکی،میرٹھ شہر سے
پنکج جولی،میرٹھ جنوبی سے حاجی محمد یاقوب کو امیدوار بنایا ہے۔